61

پاک چین دوستی سدا بہار ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(بیوروچیف)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے عوام کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ سدا بہار رہے ہیں،نئے سال کے آغاز پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں،صدر شی جن پنگ کا عالمگیر ترقی کا نظریہ ان کے نئے سال کے پیغام میں بھی ظاہر ہے، مرتضی سولنگی نے ان خیالات کا اظہار چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر شی نے ہمیشہ انسانیت کے لازوال اصولوں کو فروغ دیا، صدر شی جن پنگ کا ترقی کا نظریہ عالمگیر ترقی پر مبنی ہے، کوئی ملک دنیا سے الگ رہ کر ترقی نہیں کر سکتا، ترقی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہی ممکن ہے، ترقی کے ثمرات اور فوائد تبھی پہنچتے ہیں جب ترقی محدود نہ رہے،صدر شی کا نظریہ اس نظریئے کی نفی ہے کہ کوئی ملک دنیا کے دیگر ملکوں کو پیچھے رکھ کر ہی ترقی حاصل کر سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں