48

طارق آباد میں بھتہ نہ دینے پرمسلح افراد نے تاجر کا گھر لوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) طارق آباد میں بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے تاجر کا گھر لوٹ لیا’ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے بھتہ خوری شانی ڈھلوں وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی’ طارق آباد کے رہائشی مقامی تاجر محمد عمران نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ شانی ڈھلوں وغیرہ اس سے بھتہ مانگتے تھے، بھتہ کی رقم ادا نہ کرنے پر گزشتہ روز آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر اسکے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کر دیا اور کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے چودہ لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ کلائی گھڑیاں چھین لی اور موٹرسائیکل بھی لے گئے۔ بعدازاں متاثرہ تاجر نے تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے 395، 384 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں