75

اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نو مسلم مغویہ کوبرآمد نہ کرسکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود تھانہ صدر پولیس گلشن رحیم ٹائون سے اغواء ہونیوالی نومسلم خاتون کو برآمد کرنے میں ناکام، تفتیشی آفیسر غلام مصطفی نے نامزد ملزم کو مبینہ طور پر مک مکا کر کے چھوڑ دیئے۔ 55 ج ب کے رہائشی محمد عمر ولد نیامت علی نے بتایا کہ 5جنوری 2022ء کو اس نے نومسلم خاتون فضیلت بی بی سے نکاح کیا اور وہ اسکے گھر آباد رہی اور 19اکتوبر 2023ء کو اسکی عدم موجودگی میں گلشن رحیم ٹائون سے فضیلت بی بی کی عیسائی ہمشیرہ صائقہ اور اس کا شوہر شفیق مسیح اپنے ساتھی آزاد شاہ کپڑے والے کے ہمراہ گھر آئے اور ورغلا کر فضیلت بی بی کو اغواء کر کے لے گئے جس پر پولیس کو اطلاع کی تو تھانہ صدر پولیس نے زیردفعہ 496 ت پ درج کئے، بعدازاں محمد عمر نے اپنی اہلیہ کی برآمدگی کیلئے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی غلام مصطفی کو نامزد ملزمان کو گرفتار کروایا تو مذکورہ تھانیدار نے مبینہ طور پر ملزمان سے مک مکا کر کے چھوڑ دیا، جس پر مدعی مقدمہ نے آر پی او ڈاکٹر عابد خان’ سی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکی مغوی اہلیہ کو برآمد کیا جائے، اسکو خدشہ ہے کہ ملزمان اسکی اہلیہ کو ٹھکانے نہ لگا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں