53

رکشہ ڈرائیور کومبینہ طور پر اغواء کرنے کی پاداش میںASI اور ہیڈ کانسٹبل معطل

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن”سی پی او نے رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی پاداش پر نکے تھانیدار اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا،ایس پی ٹائون سے رپورٹ طلب،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں 1خبر شائع ہوئی تھی کہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں تعینات نکے تھانیدار سہیل کے مبینہ ایما پر کانسٹیبلان فہد باجوہ اور شاہد ڈوگر نے 18 سالہ نوجوان نوید حسین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کر لیا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کانسٹبلان نے مبینہ طور پر اغوا کے بعد 18 سالہ نوجوان نوید حسین کو نکے تھانیدار سہیل اور ہیڈ کانسٹیبل ریاض کے حوالے کیا تھا جنہوں نے مذکورہ نوجوان کو حوالات میں رکھنے کی بجائے خود اپنی جیب سے پیسے دے کر منشیات فروش سے چرس خریدنے کا کہا تھا اور مذکورہ نوجوان کے والد یہ کہہ کر ٹرخا دیا تھا کہ اس کا بیٹا تھانہ سے فرار ہو گیا ہے پولیس کی جانب سے شہریوں کو آلہ کار بنا کر منشیات کی خریداری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے دوسری جانب ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی پاداش پر نکے تھانیدار سہیل اور ہیڈ کانسٹیبل ریاض کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ذرائع کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے ایس پی ٹائون جڑانوالہ ملک عابد حسین ظفر سے رپورٹ طلب کر لی ہے ایس پی ملک عابد حسین ظفر نے مذکورہ کانسٹبیلان کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو پکڑ کر انکے ذریعے چرس کی خریداری کروانے کے انکشافات کی اعلی سطحی انکوائری کی جائے اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں