88

نوسرباز نے شہری کو موٹرسائیکل سے محروم کر دیا

گوجرہ(نامہ نگار)نوسر بازاور چوروں نے دوافراد کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ شمیر ولد عبدالعزیزسکنہ حفیظ پارک اپنے موٹر سائیکل نمبر1721پر سوارہو کر شہر آیا کہ اسے نامعلوم نوسر بازنے باتوں میں لگا کر موٹر سائیکل سے محروم کر دیا جبکہ سکھیر اچک کارہائشی غلام محی الدین اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مہدی محلہ میں نجی سکول آیا اورموٹر سائیکل نمبر7263ایف ڈی ایم سکول کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیاکہ اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع سٹی پولیس گوجرہ کودے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں