70

خشک سردی اور دھند بر قرار ، بیماریاں پھیلنے لگیں

فیصل آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر، بیورو چیف) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں خشک سردی اورشدید دھند کی لہر برقرار ،جنوری میں سردی کی شدت میں دن بہ دن اضافے نے دسمبر کی ٹھنڈ بھلا دی۔ابر رحمت کے منتظر شہری موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کی تاکید کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بھی بارش کے امکانات ظاہر نہیں کیے جارہے ۔جما دینے والی خشک سردی اور دھند کی لہر تاحال برقراراورآئندہ دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔میدانی علاقوںمیں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے سے موٹرویز اورشاہراہوں کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارنگ منڈی، نارووال، سرگودھا، بدوملہی، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کاسلسلہ جاری رہنے کا ا مکان ہے ۔دوسری طرف خشک سردی کی وجہ سے موسمی بیماریاںبھی تیزی سے پھیل رہی ہیں، شیر خوار بچے، 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں