58

انجمن دکانداران منصورآباد کا اجلاس 11جنوری کوہوگا

فیصل آباد (پ ر)الیکشن اتھارٹی مشترکہ انجمن دکانداران رجسٹرڈ منصور آباد فیصل آباد کے 11 جنوری بروز جمعرات کے اجلاس میں الیکشن شیڈول کے حوالہ سے مشاورت مکمل کر لی جائے گی اور اگلے اجلاس میں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمن الیکشن اتھارٹی میاں ناصر محمود نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آمدہ اجلاس میں سروے انچارج عمران صابر ووٹر لسٹ اور ووٹرز کے کارڈ مکمل دیں گے اور اسی روز 11 جنوری کو انتخابی شیڈول مکمل کر لیا جائے گا اور اگلے اجلاس میں مشترکہ انجمن دکانداران رجسٹرڈ مین بازار منصور آباد کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائیگا ۔ اجلاس میں ملک محمد سلیم ، ڈاکٹر سمیع اللہ خان ، ڈاکٹر غلام حسین زاہد ، میاں محمد سجاد ، ملک محمد ظفر ، سید تجمل ، حسین شاہ ، محمد اسلم ، ملک محمد صابر اور سروے انچارج عمران صابر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں