38

8فروری مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہوگا

مکوآنہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)NA-99کے امیدوار ایم این اے و ضلعی صدر میاں قاسم فاروق،سابق ایم این میاں فاروق نے کہا ہے کہ8فروری مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہوگا،عوام کی طاقت سے مرکز سمیت تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی اور ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا،ان خیالات کاا نہوں نے چک نمبر 216 ر۔ب محمد والا چھوٹا میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہا کہ میاں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہونگے، مسلم لیگ ن ہمیشہ انتخابات کیلئے تیار رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں