176

شہباز امیر علی اعوان کوپی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری

فیصل آباد(پ ر) تحریک انصاف نے پی پی 113سے جنرل سیکرٹری انصاف لائرزفورم ضلع فیصل آبادشہبازامیرعلی اعوان ایڈووکیٹ کوٹکٹ جاری کردیاہے ۔ڈیرے پرکارکنوںنے ٹکٹ ملنے کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اورمٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پرشہباز ا میرعلی اعوان نے کہاہے کہ وہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ،بیرسٹرگوہرعلی خان کے مشکورہیں کہ انہوں نے مجھ پراعتماد کرتے ہوئے پی پی 113 سے ٹکٹ جاری کی ۔ انہوںنے کہاکہ 8فروری کوپی پی 113سے چورلیگ کے امیدوارکی ضمانت ضبط کروادیں گے ۔اللہ کے فضل سے پی ٹی آئی کے کارکن فل چارج ہیں اوروہ 8فروری کوووٹ جنگ سمجھ کرکاسٹ کرنے گھروں سے نکلیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کابیانیہ گھرگھرپہنچ چکا ہے8فروری کوصرف فیصلہ ہوگااورڈنکے کی چوٹ پرہوگا۔فیصل آبادسمیت ملک بھرسے تحریک انصاف کے امیدواران بھاری اکثریت سے جیتیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں