36

کرایوں میں کمی نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکیخلاف کارروائی کی جائے

فیصل آباد(پ ر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدراورسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اوردیگر عہدیدداروں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسکے باوجودبسوں اور ویگنوں کے اڈوں سے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی مسافر گاڑیوںکے کرایوں میں کمی نہ ہونا ثابت کرتا ہے پنجاب کا ٹرانسپورٹر مافیا بن چکا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی سے مطا لبہ کیا کہ مسافر گاڑیوںکے کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپوٹروں کے خلاف بلا امتیاز کار وائی عمل میں لائی جائے تاکہ مسافروں کوتیل کمی کا ریلیف مل سکے۔انہوںنے حکمرانوں اوراسکے ما تحت وفاقی وصوبائی اداروں کے ارباب اختیار پرزور دیا ہے کہ وہ زمینی حقائق کے پیش نظر گیس، بجلی اور یوٹیلٹی بلوں میں اضافہ کرکے عوام اور تاجروں کی زندگی اجیرن بنانے کی بجائے انہیں ریلیف دے کیونکہ اب ان میںمہنگائی کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں