80

کوسٹرٹکرانے سے 2مسافرزخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار)مہارنوالہ سٹاپ کے قریب کوسٹرز ٹکرانے کے باعث 2 مسافر زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر مہارنوالہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار بے قابو کوسٹرز ٹکرانے کے نتیجہ میں 2 مسافر غلام عباس ساکن مرزے والا،بوٹا ولد اللہ رکھا ساکن 105 گ ب زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر زخمی ہونیوالے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں