70

ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ عبادت نثار کے حکم پرٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری,تھانہ سٹی ٹوبہ۔ موٹر سائیکل چور گینگ کے4ارکان گر فتار،چوری شدہ12موٹر سائیکل،رکشہ اور 23 لاکھ روپے نقدی برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آٹ کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی طرح علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او صدر سرکل ٹوبہ اے ا یس پی محمد فہیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ شبیر احمد ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مخبر کی اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 1۔ اسامہ ولدآصف قوم پٹھان سکنہ چک نمبر 285 گ ب2۔اقرار ولد ایوب قوم بھٹی سکنہ 184 گ ب3۔مظفر ولد بشارت قوم جٹ سکنہ چک نمبر295گ ب4۔غلام عباس ولد محمد شریف قوم دیندار ساکن چک نمبر409ج ب شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں