86

پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور عوام کیلئے آسانی پیدا کرے گا

فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار این اے 99نیہاجاوید ایڈووکیٹ ،پی پی 107کے نامزد امیدوارحفیظ انجم جنجوعہ ،پی پی 106سے نامزد امیدوار سید اکمل حسین نے کہا کہ ملک میں ہرطرف معاشی بحران ہے گیس کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ شرمناک ہے ۔ کم آمدنی والے طبقہ دیہاڑی دار مزدور کی زندگی ہی اجیرن نہیں بلکہ سفید پوش طبقہ بھی ذہنی طور پر مفلوج ہے۔اگر اللہ تعالی نے ہمارے جماعت کو کامیابی عطاء کی توپیپلزپارٹی کا منشور عوام کے لئے آسانی پیدا کرے گا ملک کو اس موجودہ بحران سے نکالنے میں صرف پیپلزپارٹی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔پیپلز پارٹی کا مقابلہ نون لیگ یا تحریک انصاف کیساتھ نہیں بلکہ اصل مقابلہ مہنگائی بیروزگاری اور معاشی بحران کیساتھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں