64

چک جھمرہ کا قدیم ریلوے سٹیشن خستہ حالی کا شکار

ساہیانوالہ (نامہ نگار) چک جھمرہ کا تاریخی ریلوے اسٹیشن محکمہ ریلوے کی غفلت اور عملہ کی بے حسی کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہونے لگا جگہ جگہ سے ٹوٹے ہوئے حفاظتی جنگلے اور کھنڈرات میں تبدیل ہونے والے پبلک واش رومز انتظامیہ کی لاپرواہی کا نوحہ بیان کررہے ہیں جبکہ جھمرہ ریلوے اسٹیشن پر تعینات عملہ گوداموں کے تالے کھولنے کی بجائے ہتھوڑوں سے توڑ کر رہی سہی کسر بھی پوری کرنے لگے تفصیلات کے مطابق گریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے کے نام سے 1896 میں معرض وجود میں آنے والا تحصیل چک جھمرہ کا ریلوے اسٹیشن جو انگریز سرکار کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اب زبوں حالی کا شکار دکھائی دیتاہے ریلوے اسٹیشن کی عمارت ٹوٹ پھوٹ رہی ہے یہاں تک مرد اور خواتین کے لیے بنایا جانے والا واش رومز بلاک بھوت بنگلے کی شکل اختیار کرگیا ہے واش رومز میں خود رو جھاڑیوں اور کوڑا کرکٹ کی بہتات ہے جبکہ مسافر خواتین قریبی مسجد کے واش رومز استعمال کرنے پر مجبور ہیں ریلوئے اسٹیشن کی ویرانی کا یہ عالم ہے کہ یہاں پر آوارہ کتوں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں اسی طرح ریلوئے اسٹیشن کی حد بندی اور حفاظت کیلئے لگائے جانیوالے لوہے کے حفاظتی جنگلے اپنی جگہ سے غائب ہوچکے ہیں جبکہ ریلوئے اسٹیشن کی حدود میں سے بہت سا قیمتی لوہا بھی مبینہ طور پر خرد برد کردیا گیا ہے سروے ٹیم نے دوران سروے دیکھا کہ ریلوے اسٹیشن کا موجودہ عملہ “بتی گودام” کا تالہ چابی کی بجائے ہتھوڑے سے کھول اور لگا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں