45

کبوتر پکڑتے نوجوان ٹانگیں تڑوا بیٹھا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹائون میں کبوتر پکڑنے کی کوشش میں گہرے کنویں میں اترنے والا نوجوان اپنی ٹانگیں تڑوا بیٹھا، ریسکیو1122 ٹیم نے کنویں سے نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوابانوالہ روڈ پر واقع سیٹلائٹ ٹائون گلی نمبر27 کا رہائشی محمد حنیف ولد نیامت علی کبوتر پکڑنے کیلئے گہرے کنویں میں اترا تو واپسی پر رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے کنویں میں گرنے سے ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کو کنویں سے باہر نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں