71

ہجویری ٹائون میں گیس کی بدترین بندش’ علاقہ مکین پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہجویری ٹائون میں سوئی گیس کی بندش بدترین صورتحال اختیار کر گئی، کھانوں کی تیاری کے اوقات میں بھی گیس غائب رہنا معمول بن گیا، لوگ بازاری کھانوں کے استعمال سے بیمار ہونے لگے، معصوم بچے بھوکے سکولوں میں جانے پر مجبور، ہجویری ٹائون میں صبح’ دوپہر اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی یقنی بنائی جائے، اہالیان علاقہ کا پرزور مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے گنجان آباد علاقہ ہجویری ٹائون میں گیس کی طویل بندش نے لوگوں کو شدید پریشانی سے دوچار کر دیا ہے، سوئی گیس بند رہنے کا سلسلہ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ کھانوں کی تیاری کے اوقات میں بھی گیس نہیں آتی اور لوگ مہنگے داموں بازار سے کھانے خرید کر کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں، صبح کے وقت بھی گیس بند رہنے سے سکولوں میں جانیوالے بچے ناشہ کئے بغیر جانے پر مجبور ہیں اور شدید سردی کے موسم میں انہیں گھر میں چائے بھی میسر نہیں ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ دیگر علاقوں کی طرح ہجویری ٹائون میں بھی صبح’ دوپہر اور شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ لوگ اپنے گھر میں روٹی اور کھانا تیار کر سکیں اور اگر سوئی گیس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ ہو تو اسے فوری دور کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات حل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں