64

سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضانے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامی و طبی امور پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر ہسپتال کے مختلف وارڈ ز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے علاج معالجہ کی سہولتوں بارے دریافت کیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق، ایم ایس ڈاکٹر احمد خان و دیگر انتظامی امور کے افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ پر ذمہ دارانہ توجہ ہونی چاہیے۔نگران حکومت کے وسیع تر طبی اقدامات کے ثمرات مریضوں تک پہنچانے کے لئے پورے جذبے اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دئیے جائیں،انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی وتشخیصی سہولیات کی فراہمی کے وسیع منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا گہری توجہ سے معائنہ کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نصب شدہ مشینوں کی بہتر دیکھ بھال، تحفظ کویقینی بنائیں اور تشخیصی سہولیات تک ہر مریض کی رسائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ شہر کی بڑی آبادی کو علاج معالجہ کی جدید،معیاری اور تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال کا مکمل فنکشنل ہونا انتہائی ضروری ہے، انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں