71

کاروبار میں نقصان اٹھانے والے شخص کی بیوی 4 بچوں کو قتل کو قتل کرکے خود کشی

چکوال(نامہ نگار)چکوال کے تھانہ سٹی کے علاقے مزدلفہ ٹائون میںچھ لاشیں بر آمد ہوئیں ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت سلیم نے اپنے چار بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی’ مقتولین میں بیوی’2بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کرنے کے بعد شفقت نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اہل خانہ کو قتل کر کے خودکشی کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں نقصان کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں