40

دوبارہ گنتی کے دوران جھگڑے پرفائرنگ سے دو افراد جاں بحق ، بارہ زخمی

حب(نامہ نگار)بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی21میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران فائرنگ سے2افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب منظور بلیدی کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سوک سینٹر کے باہر پیش آیا ، بلوچستان اسمبلی کی حب سے نشست کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے لوگ سوک سینٹر کے باہر جمع ہوئے تھے ،فریقین کو دور رکھنے کیلئے اقدامات کئے گئے لیکن اس دوران بعض شرپسندوں نے فائرنگ کی ،فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے ، شدید زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا ۔ایس ایس پی حب کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے کلاشنکوف برآمد کرلیا گیا ،صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فرنٹیئر کور کی بھی تعیناتی کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں