92

نو منتخب MPAحاجی ملک اسماعیل سیلا کا منفرد ریکارڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک اسماعیل سیلا نے الیکشن 2024ء میں PP-116 سے ایم پی اے منتخب ہو کر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے 1993ء میں اسی حلقہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑا تھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار رانا ثناء اﷲ خاں کو شکست دیکر ممبر پنجاب اسمبلی بنے، اب الیکشن 2024ء میں ملک محمد اسماعیل سیلا نے PTI کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑتے ہوئے رانا ثناء اﷲ خاں کے داماد امیدوار PP-116 رانا احمد شہریار کو ہرا دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار رانا احمد شہریار خاں 52496 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ PTI کے حمایت یافتہ ملک محمد اسماعیل سیلا نے 67016 ووٹ حاصل کئے اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں