44

مبینہ دھاندلی کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں

ساہیانوالہ(نامہ نگار)چیئرمن پاکستان تحریک انصاف کی کال پر گزشتہ روز این اے 95 میں علی افضل ساہی اور جنید افضل ساہی کی سرپرستی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الیکشن میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا احتجاج کرنیوالوں نے جھمرہ شہر،سالار والا ،کھرڑیانوالہ سمیت حلقہ بھر میں مختلف پوائنٹس پر پرامن ریلیاں نکالیں کارکنان نے قومی پرچم کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکا حالیہ الیکشن میں ہونے مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان و دیگر ارباب اختیار کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے شرکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ الیکشن میں کلین سویپ کیا ہے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے صاف اور شفاف نتائج عوام کے سامنے رکھیں جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں