91

پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کا اکائونٹ بحال کیا جائے ، فرحان شہزاد ، احمدکریم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ (رجسٹرڈ) کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا صدر فرحان شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سے مطالبہ کیا کہ عرصہ دو ماہ سے ادارہ کا اکائونٹ بند ہیں تو مالی مشکلات کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں ‘نابینا بچیوں اور بچوں کی تعلیم اور ہوسٹل میں خوراک کا نظام بالکل بند چکا ہے ۔ بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع ہو رہے ہیں ادارہ میں رہنے والے نابینا افراد اور ملازمین بدحالی کا شکار ہے ادارے کا نظام چلانا ناممکن ہو چکا ہے ذمہ داران بمشول سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ غفلت کی نیند سو رہے ہیںوزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں تاکہ پچاس سال پرانا ادارہ نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے کام کو جاری رکھ سکیں اجلاس سے جنرل سیکرٹری احمد کریم نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں