85

زرعی یونیورسٹی میں دیہی ثقافت کے حسین رنگوں سے مزین گڑمیلے کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں دیہی ثقافت کے حسین رنگوں سے مزین گڑ میلے کا انعقاد زرعی ثقافتی میوزیم پر کیا گیا۔ جس میں دیہی ثقافت کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کیلئے مقامی افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے زرعی یونیورسٹی کا رخ کیا۔ گڑ میلے کا انعقاد زرعی یونیورسٹی کے سینئر ٹیوٹر آفس کے ایگری ٹوریزم کلب اور پاک یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے تعاون سے کیا گیا ۔ میلے کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی کیا جبکہ اس موقع پرترقی پسند کاشتکار ممتاز منہیس، انجینئر جاوید سلیم قریشی ، ڈاکٹر نجمہ افضل ، ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر جعفر جسکانی ،، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی،ڈاکٹر عمیر گل ، ڈاکٹر فہد رسول ،ڈاکٹر عرفان افضل،ڈاکٹر نوید ، ڈاکٹر ندیم اکبر سندھو ،ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر شاہد ابن ضمیر ، عرفہ بن طاہر و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں