62

کمشنر سلوت سعید کا دویژن بھر میں پرائس کنٹرول کیلئے فوری اقدامات کاحکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنرسلوت سعید نے ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول کے لئے جامع اور پائیدار اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مکمل مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پرائس کنٹرول میکنزم پر ہر قیمت پر عملدرآمد کی واضح ترین ہدایات جاری کی ہیں لہذا گرانفروشی کے خاتمہ کے لئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں و بازاروں میں پھل،سبزیوں،چکن،گوشت اور کریانہ کی اشیاء کے نرخ کنٹرول کئے جائیں اور صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے قانون کی گرفت میں ہونے چاہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،صارفین کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اضلاع میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں