81

مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے پر امین بٹ کی زیر قیادت تقریب ، شہر میں جشن کا سماں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی قیادت میں محترمہ مریم نواز شریف کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر اظہار تشکر تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری محمد ارشد’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد افضل’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ جھنگ بازار کے صدر مزمل طور’ میاں رمضان’ بھوانہ بازار کے صدر حافظ یحییٰ طارق’ جنرل سیکرٹری شیخ جاوید’ شیخ رضوان پپو’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جنرل سیکرٹری عبدالشکور’ مکی کلاتھ مارکیٹ کے چیئرمین شیخ یوسف گچھا’ صدر شیخ فیاض’گول کچہری بازار کے صدر خرم شہزاد’ فوڈ بورڈ ‘ شیخ ادریس’ ہاشم پٹھان’ ماجد، امین بٹ کے جنرل سیکرٹری وسیم زبیع اللہ’ گول بازار کے صدر رانا فقیر حسین’ جنرل سیکرٹری میاں ابوبکر پومی’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری سہیل بٹ کے علاوہ آٹھ بازاروں ‘ گول بازاروں اور اس سے ملحقہ گلیوں کی تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں کے علاوہ دوکانداروں’ ریڑھی چھابڑی والوں اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب میں ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی گئی اور اظہار تشکر کیا گیا’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری ارشد و دیگر مقررین نے کہا کہ مریم نواز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے’ ہمیں امید ہے کہ وہ پنجاب کی عوام کی خدمت کی نئی مثال قائم کریں گی’ مریم نواز شریف کیساتھ منجھے ہوئے تجربہ کار سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا تجربہ کام کریگا’ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو جب بھی اقتدار ملا ہے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں’ کاروبار چلے ہیں اور مزدور کو روزگار میسر آیا ہے’ ہمیں امید ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غربت اور مہنگائی دور کریں گی اور پنجاب میں میاں شہباز شریف کی طرح بڑے بڑے پروجیکٹ لے کر آئیں گی جن سے پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے’ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے ہمیشہ تعاون کرتا رہا ہے’ وہ سمجھتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تاجر دوست حکومت ہوتی ہے جو تاجروں کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی’ اس موقع پر انہوں نے کہا ہم تاجر پہلے اور پارٹی سے وابستگی بعد میں ہے’ اگر محترمہ مریم نوازشریف عوام کی بہتری کیلئے کام کریں گی تو ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ہر اچھے کام میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے مگر ہم ہر اس کام کی مخالفت بھی کریں گے جو تاجروں کے مفادات سے ٹکرائے گا’ انہوں نے مقامی انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پہلے ہمارے کام اس لئے نہیں ہوتے تھے کہ مقامی انتظامیہ سمجھتی تھی کہ ہم مسلم لیگی ہیں مگر اب ہماری حکومت آ گئی ہے’ اب ہمارے جائز کام نہیں رکنے چاہئیں’ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کو بھی خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں