62

وحشی اسرائیل ، فلسطینیوں کو بھیجی جانیوالی خوراک تباہ کرنے لگا

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ کی وجہ سے جان بوجھ غزہ کے لوگوں کو بھوک سے مارنے پر تلا ہے، نسل کشی اور جنگی جرائم پر اس کا احتساب ہونا چاہیے۔مائیکل فخری نے بتایا کہ اسرائیل جنگ شروع ہونے سے لے کر اب تک جان بوجھ کر غزہ کو بھیجی جانے خوراک کی اشیا کو تباہ کر رہا ہے۔جنگ زدہ علاقے میں تقریبا 22 لاکھ عام شہری شدید غذائی قلت اور بھوک سے دوچار ہیں۔مائیکل فخری کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر عام شہریوں کو خوراک سے محروم رکھنا جنگی جرم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں