54

دہشت گرد اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انسانیت سوز مظالم پردنیاکی خاموشی نے بہت سے سوالات کو جنم دیاہے ایک طرف دہشتگرد اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کاقتل کاقتل عام کرررہاہے بلکہ انکی نسل کشی کابھی مرتکب ہورہاہے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ نے یہ ثابت کردیاہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے ایسے ممالک جودنیاکے کسی کونے پرکسی بلی یاکتے کیساتھ زیادتی پرواویلاکرتے ہیں اورانسانی حقوق کی بات کرتے ہیں معصوم بچوں عورتوں بوڑھوں اورجوانوں کے قتل عام پران کی خاموشی ان کے منافقانہ رویے کے ظاہرکرنے کیلئے کافی ہے ان خیالات کااظہارالقدس کمیٹی کے زیراہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجازحسین مہدوی ‘ڈاکٹرسیدافتخارحسین نقوی ‘پیرمحمدمقصودمدنی ‘پیرقاری عبدالرحمن قادری ‘علامہ سکندرحیات ذکی ‘علامہ ریاض کھرل ‘سیدحسنین شیرازی ‘صاحبزادہ طاہرمحمودسیالوی ‘حافظ شاہداشرف ‘خالدمحموداعظم آبادی ‘مولاناتنویرطاہر’عاطف علی ودیگرعلماء اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں