49

چوہدری رشید احمد گجر کی جانب سے افطارڈنر کا اہتمام

کمالیہ(نامہ نگار)سابق سٹی ناظم چوہدری رشید احمد گجر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ڈی ایس پی پیر محل ملک ظفر سمیت دوست احباب کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق سابق سٹی ناظم کما لیا چوہدری رشید احمد گجر کی جانب سے مختار ڈیرہ ریسٹورنٹ پر ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سرکل پولیس پیر محل ملک ظفر اقبال سمیت دوست احباب نے شرکت کی اس موقع پر افطار ڈنر کے شرکا سے ڈی ایس پی پیر محل ملک ظفر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کا مہینہ ہمارے لیے برکتیںاوررحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے اس ماہ میں دل کھول کر صدقات خیرات کرنی چاہیے اور مستحق افراد کا بھی خیال رکھنا چاہیے اس سے قبل سابق سٹی ناظم چوہدری رشید احمد گجر نے افطار ڈنر کے کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کی آمدآمد ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے ارد گرد مستحقین کی دل کھول کر مدد کرے اور ان لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں