3

شہریوںکے استحصال کو مجروح کرنیوالے ٹریفک اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آ فیسر فیصل آباد نا صر جاویدرانا نے تاجروں کو یقین دلایا ہے کہ شہریوں کے استحقاق کو مجروح کرنے والے کسی بھی ٹریفک اہلکار کو معاف نہیں کیا جائیگاتاہم شہریوں کو بھی ٹریفک قانون کی پاسداری اورٹریفک وارڈنز سے تعاون کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے چوک گھنٹہ گھر میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلیٰ وصدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا کی زیر صدارت اجلاس میں شریک آٹھوں بازاروں اور شہر کی مختلف کاروباری مارکیٹوں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں انجمن تاجر ان سٹی کے عہدیدارٹریفک وارڈنز کی زیاد تیوں ا ورانکے رویہ کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ حکومت تمام محکموں کے چھوٹے بڑے اہلکاروں کو ہمارے ٹیکسوں سے بھاری تنخواہ اور دیگرراعات دیتی ہے لیکن ان اہلکاروں کو ہمارے استحقاق کا خیال رکھنے کا پابند نہیں بناتی۔ صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے تاجر ساتھیوں کو صبر و تحمل کی تلقین کی اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ پالیسی میکر پنجاب حکومت سے مخلص نہیں ملک کسی دوسرے صوبے میں وہ کچھ نہیں ہو رہا جو پنجاب میں ہورہا ہے انہوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے طلبہ سمیت شہریوں کے چالان اور بھاری جرمانے کرنے اور دکانوں کے سامنے گاہکوں کی موٹر سائیکل اٹھانے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ محض11 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے عوام کو خوف زدہ کرنانا صرف زیادتی ہے بلکہ اس سے حکومت کی مقبولیت میں بھی کمی ہو رہی ہے ٹریفک وارڈنز، میونسپل کارپوریشن کے عملہ اور پیرا فورس کی زیادتیوں کے خوف سے دکانداروں کا کاروبار کرنا مشکل ہو چکا ہے صدر انجمن تاجر ان سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صوبہ کی ترقی کے لئے جس ہمت و خلوص اور نیک نیتی سے عوام کی خدمت کر رہی ہیں اس پر فیصل آباد کی ساری تاجر تنظیمیں اور انکے تا جرممبران محترمہ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن محترمہ کو بھی تاجروں کو عزیت دینا اور دلوانا ہوگی اجلاس میں جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزااشرف مغل،صدر ینگ ٹریڈرزملک سہیل نیازطور، جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرز ملک عباس اشرف،صدر کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد سلطان بٹ سینئر رہنمائوں چوہدری اعجازاحمد،مرزا طالب صدیق بیگ،ایس ایم ایوب، مرزا ثمریزسومی، چوہدری محمد اکرم،رانا عبداللہ اشفاق، چوہدری شاہد ندیم، عمران خان، ملک وہاب، شیخ ارسلان اسلم اچھی، حافظ مامون رشید، فرحان شیخ،عبدالقیوم انور،ملک عثمان منیر،ذیشان ککے زئی، مہر محمد نعیم،میاں عثمان، میاں عمران، مرزا افضل مغل،شجاع الدین،شیخ شوکت اللہ،ملک عمران مجید ،رانا فرحت علی،اکرم حبیب،حاجی ادریس،حاجی اسلم نور،حاجی سیف، بلال احمد گورایہ،محمد عظیم مظفر یوسف کھوکھر،ندیم وہرہ،ملک ذوالفقار علی ودیگر تاجر رہنمائوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں