نیوزی لینڈ کی نگاہیں 2028 کے ٹورنامنٹ پر مرکوز

ویلنگٹن (سپورٹس نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں ناکامی کے بعد نیوزی لینڈ نے نگاہیں 2028 کے ٹورنامنٹ پر مرکوزکرلیں۔ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ نے مختصر فارمیٹ کے اگلے ورلڈکپ کی لیے تیاریاں ابھی سے شروع کردیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واضح طور پر کامیابی کی بھوک موجود اور سب اگلے میگا ایونٹ کے لیے سخت محنت کریں گے، نوجوان کھلاڑی2028کے اسکواڈ کا حصہ بننے کیلیے کوشاں اور اس بار ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔والٹر نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنا قابل فخر بات ہے ،البتہ آخری میچ میں بہترین کھیل پیش نہ کرنے پر مایوسی بھی ہوئی، یہ ہمارے لیے ایک تلخ و شیریں تجربہ ثابت ہوا جب کہ فائنل میں پہنچنے پر خوش تو ٹائٹل نہ جیت پانے پر دکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں