45

ACکمالیہ ان ایکشن ‘روٹی مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کو جرمانے

کمالیہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری غلام مصطفی جٹ نے شہر کے مختلف ہوٹلز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تندوروں پر روٹی کا وزن،قیمت اور دستیابی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ چوہدری غلام مصطفیٰ جٹ نے مہنگی روٹی فروخت کرنے پر ایک ہوٹل مالک کو 50ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری غلام مصطفی جٹ نے کہا کہ روٹی کی سرکاری قیمت بارہ روپے مقررہ ہے جس کا وزن سو گرام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری نرخوں پر آٹے اور روٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں