ACکمالیہ کا تحصیل ہسپتال کا دورہ

کمالیہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزاد ی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک معائنہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی، وارڈز، ادویات کے سٹاک اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور تیمارداروں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹرز اور عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں