15

ASIکی درخواست کی کارروائی سے باز نہ آنے پر شہری پر تشدد

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)اطہر ASI نے شدید تشدد کیا اور 4گھنٹے تک تھانے میں باندھے رکھا امین کوڈو۔کیا کچھ ہوتا مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں واقعات کا علم شوشل میڈیا سے ہوا ایس ایچ او کاشف جمیل۔ امین کوڈو نے اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے کو کھلے عام اطہر اے ایس آئی نے شدید تشدد کیا کہ میں اپنی درخوا ست کی کاروائی سے باز آ جائوں۔ امین کوڈو کے مطابق میں اپنے بیٹوں سے ملنے لاہور گیا ہوا تھا کہ میری بھانجی نے تالا توڑ کر میرے مکان پر قبضہ کرتے ہوئے میرا ساڑھے آٹھ لاکھ کا سامان چوری کر لیا میں نے کاروائی کے لئے درخواست دی تو میرے نام سے جاری کردہ جعلی اسٹام پیش کر دیا میں نے اس جعلی اسٹام کی تصدیق اور کاروائی کیلئے درخواست دی تو اطہر اے ایس آئی نے کہا کہ تین لاکھ روپے انگوٹھے کی چیکنگ کی فیس دو پھر چیک ہو گا رات کو میں گلی میں سو رہا تھا کہ اچانک اطہر اے ایس آئی نے مجھ پر دھاوا بول دیا دل اور ٹی بی کا مریض ہونے کے باوجود مجھ پرٹھڈوں اور گھونسوں سے تشدد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں