30

ATiکی مرکزی قیادت کی فیصل آباد آمد

فیصل آباد(پ ر ) انجمن طلبہ اسلام پا کستا ن کی مرکزی قیادت کی فیصل آباد آمدنومنتخب مر کز ی صدر مبشر حسین حسینی و سیکرٹری جنرل راجہ منصور ا قبال کی 2روزہ تنظیمی دورے پرآمد پرکارکنان انجمن طلبہ اسلام نے پر تپا ک شاندار استقبال کیا مر کز ی ذمہ داران کی پا کستان فلاح پارٹی کے ر ہنما سید آفتاب عظیم بخا ر ی سے ملاقات سید آ فتا ب عظیم بخاری کی جانب سے نومنتخب مرکزی قیادت کوپاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت، تعلیمی اداروں میں فروغ عشق مصطفی اور طلبہ حقوق کی بحالی و بازیابی کیلئے جاری جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے تعاون کا مکمل بھرپور یقین دلایا گیا مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام مبشر حسین حسینی و سیکرٹری جنرل راجہ منصور اقبال دوروزہ تنظیمی دورہ پر گزشتہ روز فیصل پہنچے جہاں ضلعی ذمہ داران وکارکنان نے ان کا استقبال کیا دوروز دورہ کے دوران وہ تاندلیانوالہ میں،، کالج بنائو تحریک،، کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے فیصل آباد میں مختلف کالجز و جامعہ زرعیہ کے ذمہ داران وکارکنان، سابقین انجمن طلبہ اسلام ،مصطفائی تحریک،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی، انجمن اساتذہ پاکستان سمیت مختلف ہم ذہن مذہبی جماعتوں کے قائدین وذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے’انجمن طلبہ اسلام کے کام کو ضلع بھر مزید فعال کرنے کے لئے ذمہ داران کے اجلاس میں شریک ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں