30

C-PEC منصوبہ ملک وقوم کی خوشحالی کا ضامن ہے

سرگودھا (بیوروچیف) تمام سیاسی جماعتیں ملکی استحکام، معیشت کی مضبوطی کیلئے اقتصادی راہداری منصوبے کو کالاباغ ڈیم نہ بننے دیں اس طرح کے منصوے عطیہ خداوندی ہوتے ہیں اور اگر اقتصادی راہداری کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا تو پاکستان کبھی بھی معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوگا جو سیاستدان اقتصادی راہداری پر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں پوری قوم ان کیخلاف اٹھ کھڑی ہو ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ارکان اسمبلی اپنا کردار ادا کریں ڈرائی پورٹ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے سرگودھا ، منڈی بہائوالدی، جھنگ، خوشاب، میانوالی اور دیگر اضلاع کے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور سرگودھا کو معاشی طور پر روزگار کے بہتر مواقع میسر آئینگے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ سرگودھا کے ارکان اسمبلی اس سلسلہ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں