چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا کی ہدایت پر سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان و دیگر ایجوکیشن افسران روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے وزٹ کر رہے ہیں، سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ برہان چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا۔ معلمات و عملہ کی حاضری سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، پرنسپل ادارہ میڈم زاہدہ عظیم بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ سی او ایجوکیشن نے مختلف کلاسز میں جا کر طالبات کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طالبات سے انکے کورس کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے۔ سی او ایجوکیشن نے سکول کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور مکمل حاضری اور بہترین مینجمنٹ پر پرنسپل ادارہ میڈم زاہدہ عظیم کو شاباش دی، سی او ایجوکیشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر کے سکولوں کے وزٹ کر کے حاضری،صفائی کی صورتحال سمیت انتظامات و سہولیات کو چیک کیا جا رہا ہے۔
77