فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کا تھانہ رضا آباد کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حوالات، ریکارڈ کے علاوہ تھانہ کی سطح پر شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔سٹی پولیس آفیسر نے اس موقع پر تھانہ کی حدود میں گشت اور ناکہ جات کی تفصیل اور فیلڈ میں موجود پولیس اہلکاروں کی پوزیشنز چیک کیں اور تھانہ میں آئے سائلین سے بات کی اور ان کے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔
45