CPOکی ہدایت پر ضلعی پولیس نے2702جرائم پیشہ و منشیات فروش گرفتار کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کر تے ہوئے جواریو ں’ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2702 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات’ دائو پر لگی ہوئی رقوم اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی’ فیصل آباد کو منشیات اور ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے شبانہ روز کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد پولیس نے سی پی او کی ہدایت پر جواء مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 656 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقوم 70لاکھ 77ہزار’ تاش’ پرچیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ ضلعی پولیس نے فیصل آباد کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کریک ڈائون کرتے ہوئے 1563 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 569.217 کلوگرام چرس’ 39.112 کلو آئس’ 239.790 کلوگرام بھکی’ 1776 لیٹر لہن اور 19404 لیٹر شراب برآمد کر کے 1460 مقدمات درج کئے گئے۔ علاوہ ازیں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 627 افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے 543 پسٹل’ 6کلاشنکوف’ 24رائفل’ 50بندوقیں’ 2کاربین اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں اور مقدمات درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں