فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ جنید اکرم گجر کو ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات کر دیا جبکہ انچارج تحفظ مرکز مدیحہ ارشاد کو ایس ایچ او تھانہ وومن تعینات کر دیا، وہاں سے انسپکٹر گلناز کو انچارج تحفظ مرکز تبدیل کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔
