25

CPO کا ٹھیکری والا میں آٹا پوائنٹ کا دورہ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سی پی او علی ناصر رضوی کا ٹھیکریوالہ میں قائم آٹا پوائنٹ کا دورہ،بہترین انتظامات کرنے پر عملے کا انعامات دینے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد علی ناصر رضوی نے ٹھیکریوالہ میں کینال ریسٹ ہائوس میں قائم فری آٹا سنٹر کا دور ہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اورعملے کی کارکردگی کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ مفت آتا فراہمی میں کسی بھی غریب کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی سنٹر پر بہترین انتظامات کرنے پر ایس پی صدر بلال منصور چیمہ،ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ رائے آفتاب وسیم،اور ایس ایچ او تھانہ ساندل بار محمد اعجاز کو دس دس ہزار روپے اور دیگر عملہ کو ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں