34

CTOفیصل آباد کے گورنر پنجاب کی آمد پر ٹریفک کے بہترین انتظامات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ویلڈن سی ٹی او فیصل آباد/گورنر پنجاب کا دورہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد’تفصیلات کے مطابق سی ٹی او فیصل آباد چوہدری آصف صدیق کی طرف سے گورنر پنجاب کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور جی سی ویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاون کے دورہ کے موقع پر شہر بھر میں بہترین ٹریفک انتظامات کئے گئے۔سی ٹی او کی بہترین کمانڈ اور ٹریفک وارڈنز کی الرٹ ڈیوٹی کی بدولت شہر بھر میں کسی بھی جگہ ٹریفک بلاک ہونے یا رکاوٹ کی کوئی صورتحال پیدا ناہوئی۔ سی ٹی او اور سرکل افسران خود مختلف چوکوں میں ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول کرتے رہے۔ جس پر شہری حلقوں نے سی ٹی او فیصل آباد کے بہترین انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے اس طرح کے مواقع پر شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہوتا تھا لیکن چوہدری آصف صدیق کے بطور سی ٹی او تعیناتی کے بعد ٹریفک کی صورتحال میں بہت زیادہ بہتری آئی ھے ۔ روڈز پر چلتے اب احساس ہوتا ھے کہ کوئی آفیسر ہے جسے عوام کابھی خیال ہے ۔ عوامی حلقوں نے سی ٹی او کے رنگین/کالے شیشے، ون وے اور ٹریفک سگنل کی وائلیشن کنٹرول کرنے اورموٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پابندی جیسے اقدامات کر کے حادثات کو کنٹرول کرنے پر بھی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں