23

DBA الیکشن کیلئے گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ الیکشن 2024-25ء کی انتخابی مہم اپنے عروج کو پہنچ گئی وکلاء اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم،وکلاء کے چیمبرزوگھروں میں جاکر کمپیئن اور جوڑتوڑ کا سلسلہ بھی جاری۔ صدر ،سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ،ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست کیلئے 4امیدوار میاں انوارالحق ایڈووکیٹ ،رائے سیف الرحمان بھٹی ایڈووکیٹ،رانا شاہد منیر منج ایڈووکیٹ اورچوہدری مجاہد حسن پنسوتہ ایڈووکیٹ،سیکرٹری بار کیلئے امیدواررانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ،چوہدری طیب باقرواہلہ ایڈووکیٹ،چوہدری احمد ذیشان ایڈووکیٹ،سید ساجد حسین گیلانی ایڈووکیٹ ،محمد کاشف چوہدری آرائیں ایڈووکیٹ اورملک وقاص محی الدین اعوان ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔فنانس سیکرٹری کی نشست کیلئے 2خواتین وکلاء انیلہ عاصم ایڈووکیٹ اورشکیلہ حمزہ کھرل ایڈووکیٹ مدمقابل ہیںجبکہ نائب صدر کیلئے 4امیدوار چوہدری ذوالفقارعلی بندیشہ ایڈووکیٹ،رضیہ چوہدری ایڈووکیٹ،رانا محمد سعید ایڈووکیٹ اورچوہدری نعیم فیروزگجر میدان میں موجود جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کیلئے 6امیدواررائو حسن اکمل ایڈووکیٹ،ملک ساجد شکیل ایڈووکیٹ،چوہدری شاہد علی وڑائچ ایڈووکیٹ،رانا عامر رمضان ایڈووکیٹ،محمد آصف ڈوگرایڈووکیٹ اور چوہدری وقارعظیم حسن گجر ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری کیلئے 5امیدوارملک عبدالغنی اعوان ایڈووکیٹ،چوہدری انعام الحسن ایڈووکیٹ،ملک محمد ذیشان کھوکھر ایڈووکیٹ،رانا وقاص رحمن ایڈووکیٹ اور مرزا مظہرجاوید ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے ضلع کچہری،سیشن کورٹ سمیت گھروں میں جا کر وکلاء اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے جوڑتوڑکا سلسلہ بھی جاری ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے 4700سے زائد ووٹرز13جنوری 2024ء کو اپنے حق رائے استعمال کرینگے چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری عبدالسلام ایڈووکیٹ کے مطابق 13جنوری کوپولنگ صبح 9بجے سے شام 4بجے جاری رہے گی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ایگزیکٹو باڈی کے 10امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں