فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عنان قمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران سے ملاقات کی۔ قبل ازیں جب وہ گزشتہ شام ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے تو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید مدثر رضا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان نے ان کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سمیت دیگر اہم انتظامی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ ان کے پیش رو ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے چارج چھوڑ دیا۔
34