32

DIN کی تمام تحصیلوں میں جلد ریسکیو 1122کی سروسز کا آغاز کردیا جائیگا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) کمشنر ڈیرہ عامر آفاق نے یونیورسٹی روڈ نزد چشمہ شو گرملز ون پر ریسکیو1122کے نئے اسٹیشن 66 کا افتتاح کردیا۔ ریسکیو1122کے ترجمان اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی روڈ نزد چشمہ شوگر ملز 1’سیکرٹری ریلیف خیبر پختو نخواہ یوسف رحیم کے احکامات اور ڈائریکٹر جنر ل ریسکیو1122 خیبرپختونخواہ ڈاکٹر خطیر احمد کی نگرانی میں ریسکیو1122کے نئے اسٹیشن 66کا افتتاح کر دیا گیا، اسٹیشن کا افتتاح کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامر آفاق نے کیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے انکا استقبا ل کیا، معزز مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ا و ر ر یسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں