ساہیوال (بیوروچیف) ڈی پی اوآفس کے اکثر شعبوں میں بجلی کے بریک ڈائون کے بعد بھی کوئی کام نہ ہوسکا۔خواتین اہلکارویب سائٹ خراب ہونے اوربجلی نہ ہونے کابہانہ بناکر دفتر سے باہرچلی گئیں۔شہری گھنٹوں انتظارکی زحمت کے بعد واپس لوٹ گئے۔جنریٹرکے باوجود پولیس خدمت مرکز پر آئے شہریوں کو ویب سائٹ اوربجلی بندش کابتاکراہلکاراپنی سیٹوں سے اٹھ کر باہرچلے گئے۔کمپیوٹرائزڈٹیکنالوجی سے ناآشناانچارج خدمت مرکز اہلکاروں کی چالاکیوں کے سامنے بے بس رہے۔شہریوں نے آرپی او،وڈی پی اوسے نوٹس لیکر اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔
36