29

DPO آفس ساہیوال میں تحفظ مرکز کا قیام

ساہیوال (بیوروچیف) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کے ہمراہ ڈی پی او آفس ساہیوال میں تحفظ مرکز کا افتتاح کر دیا ۔تحفظ مرکز ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات،بے گھر و بے سہارا بچوں،ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کیلئے کام کرے گا۔تحفظ مرکز میں خصوصی طور پر محکمہ پولیس سے میل اور فی میل وکٹم سپورٹ آفیسر کے ساتھ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کا ایک نمائندہ اور ایک سپیشل پرسن کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور کمزور ومحکوم طبقات کے افراد باآسانی اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں۔تحفظ مرکز پر سرکاری اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے قانونی مدد، سماجی تحفظ اور مکمل آگاہی و راہنمائی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں