ساہیوال(بیوروچیف) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے تحت ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ریاض احمد کی زیر نگرانی ڈرائیونگ لائسنس برانچ /خدمت مرکز ساہیوال میں ٹریفک سٹاف 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن ہی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ڈرائیونگ لائسنس ڈی پی او آفس ساہیوال میں 24/7 ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ہے ہر شہری ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپنے مطلوبہ کاغذات مکمل کر کے کسی بھی وقت لائسنس برانچ ساہیوال سے رجوع کر سکتے ہیں جس کی سپرویژن انسپکٹر ٹریفک ہیڈ کوارٹر ساہیوال رائے خضر حیات انجم کر رہے ہیں۔
28