26

DPO ٹوبہ کی ہدایت پر پولیس لائن میں برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان کے حکم اور ڈ سٹر کٹ پولیس آفیسر ٹوبہ رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایت پرپولیس لائن ٹوبہ میں برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کیا ۔ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود نے1کروڑ10لاکھ91ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ44مالکان کے حوالے کیا ۔مال مسروقہ18ڈکیت گینگز سمیت 46 چو ر وں ڈکیتوں سے برآمد کیا گیا ۔مال مسروقہ میں 40لاکھ90ہزار روپے نقدی ، 21 موٹر سائیکل مالیتی14 لاکھ 71 ہزار 1سو روپے ، 5 گائے ،2بھینسیں، 2کٹے،2بکرے ما لیتی 40لاکھ 70ہزار روپے،طلائی زیوارت مالیتی 13 لا کھ 90ہزار روپے1رکشہ مالیتی70ہزار اور1ڈالہ ٹیوٹا کرولا سمیت دیگر مال مسروقہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں