فیصل آباد(پ ر)ایس ایس پی پٹرولنگ پو لیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پرایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین نے پٹرولنگ پوسٹ سینسرہ کی فارمل انسپیکشن کی۔ اس دوران پٹرولنگ پوسٹ پر جوانو ں کی حاضری، ڈسپلن، ٹرن آؤٹ، اسلحہ و پوسٹ کی صفائی اور کرائم اینڈ کنٹرول کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ پٹرولنگ پوسٹ کی عمارت، کچن گارڈنز،رہائشی کمرہ جات اور کچن جبکہ گشت پر مامور سرکاری گاڑی کو بھی چیک کیا۔ اس دوران انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ پر جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس دوران ہدایایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ پوسٹ کی بیٹ میں شوگر مل ہے جس کی وجہ سے گنے کے ٹرالرز سے آئے روز ٹریفک بلاک رہتی ہے جس کے لئے کسانوں اور ٹرالرز مالکان کو ہدایت کریں کہ اوور لورڈنگ مت کریں، ڈبل ٹرالر ز کے خلاف کاروائی کریں، ٹرالرز کی بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز کو ہر صورت لگوائیں تاکہ حادثات پیش نہ آئیں، مزیدکرائم اینڈ کنٹرول کی صورت حال کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ کی سیکورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا پوسٹ کی سیکورٹی کو فول پروف بائیں،تمام ملازمان پر مسلح اور ہر وقت الرٹ رہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کریں۔
32