71

DSPگوجرہ کی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں سے ملاقات

گوجرہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی نے اپنے دفترمیں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران اور ان کے نمائندوں سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں الیکشن کمیشن کے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کر نے کی ہدایت کی۔انہوں نے بالخصوص اسلحہ کی نمائش کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضابطہ اخلاق کی پاسدار ی نہ کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس موقع پر سرکل گوجرہ کے تھانوں کے ایس ایچ اوزبھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں